لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم

نئے ڈی جی ISIکا تقرر،سمری وزیر اعظم آفس کو موصول

Spread the love

نئے ڈی جی ISI

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے تقرر کی سمری وزیراعظم آفس کو

موصول ہوگئی۔ سمری وزارت دفاع کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ڈی

جی آئی ایس آئی کے تقرر کیلئے سمری میں جو نام بھیجے گئے ہیں ان میں کمانڈر سدرن کمانڈ

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد ،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم اور چیف آف لاجسٹک

سٹاف جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنر ل ثاقب محمود کے نام شامل ہیں اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد

چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی

چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے مشاورت مکمل ہو گئی۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ

نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ

ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کیلئے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ

ہفتے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو آئی ایس

آئی کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے

نئے ڈی جی ISI

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply