نئے اماراتی قانون نے ناجائز تعلق میں گرفتار جوڑے کو سزاء سے بچا لیا

نئے اماراتی قانون نے ناجائز تعلق میں گرفتار جوڑے کو سزاء سے بچا لیا

Spread the love

دُبئی(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) نئے اماراتی قانون

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کچھ عرصے سے نئے قانون کے تحت غیر

ازدواجی جوڑوں کو اکٹھے رہنے کی اجازت کے علاوہ شراب نوشی پر بھی سزا

ختم کر دی گئی ہے۔ ان نئے قوانین کی وجہ سے جسمانی تعلقات میں ملوث

فلسطینی لڑکے اور لڑکی کی سزا معاف کر دی گئی اور ان پر سے ڈی پورٹیشن کا

خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔

==-== فلسطینی جوڑا گاڑی میں جنسی عمل کرتا پکڑا گیا، عدالت نے سنائی سزا معاف کر دی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ملزم لڑکا اور لڑکی شارجہ کی ایک

سڑک پر کھڑی گاڑ ی میں نازیبا عمل کرتے پائے گئے۔ جس کے بعد انہیں گرفتار

کر لیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں عدالت نے 6 ماہ قید اور ڈی پورٹ کیے جانے کی

سزا سُنائی تھی، تاہم اس غیر ازدواجی جوڑے کے وکیل نے سزا کو اپیلٹ کورٹ

میں چیلنج کر دیا، جہاں عدالت نے ان کی سزا معاف کرتے ہوئے رہائی کا حکم

دیدیا، اس جوڑے کے وکیل نے اپیل میں موقف اختیار کہ یو اے ای میں گزشتہ سال

نیا قانون نافذ ہو چکا ہے جس کے بعد نامحرم لڑکا لڑکی کا اکٹھے بیٹھنا اور رہنا

کوئی جُرم نہیں، ان دونوں پر گاڑی میں جنسی عمل کا الزام بھی غلط ہے، نئے

قانون کی روشنی میں انہیں رہا کیا جائے جس پر عدالت نے اس فلسطینی جوڑے

کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ان کی قید اور ڈی پورٹیشن کی سزا ختم کر دی۔

=-= یہ پڑھیں: امارات سہیلیوں کیساتھ گھومنے کیلئے بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

ماضی میں یو اے ای پینل کوڈ کی شق 356 کے تحت نامحرم مرد اور خاتون کا

اکٹھے رہنا جُرم تھا جبکہ جسمانی تعلقات بنانے پر ایک سال قیداور ڈی پورٹیشن

کی سزا ہوتی تھی۔ تاہم 8 نومبر 2020ء کے صدارتی حکم نامے میں فیمی، کریمنل

اور سول معاملات سے متعلق قوانین میں بہت سی ترامیم کر دی گئی ہیں۔ نئے

قوانین کے تحت خواتین اور مرد مشترکہ رہائش اختیار کرنے کے علاوہ 21 سال

سے زائد عمر کے افراد شراب نوشی بھی کر سکتے ہیں۔ ایک اور اہم قانون جس

میں سزا سخت کر دی گئی ہے، وہ غیرت کے نام پر اپنی رشتہ دار خواتین کا قتل

ہے۔ اماراتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طرح غیرت کے نام پر اپنی

رشتہ دار خواتین کو قتل کرنیوالوں سے اب رعایت نہیں برتی جائیگی بلکہ انہیں

سزائے موت بھی دے جا سکے گی۔ اس سلسلے میں پُرانا قانون منسوخ کر دیا گیا

ہے۔

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

نئے اماراتی قانون

Leave a Reply