0

نئی فریٹ ٹرین کی پہلے سفر کے دوران ہی 2بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Spread the love

کراچی سے لاہور جانے والی فریٹ ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر نے کے باعث ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہو گئی،امدادی ٹیمیں بوگیاں کو ٹریک پر ڈالنے کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزو زیر ریلوے شیخ رشید نے فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا تھا جس نے ہفتہ کی صبح اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا ہی تھا کہ فریٹ ٹرین کی ڈرگ روڈکے مقام پر پٹریاں ٹریک سے اترگئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کلیئر کرایا ۔

Leave a Reply