53

نئی دہلی فسادات میں شدت ، دہشتگردوں کے مساجد پربھی حملے، ہلاکتیں 13 ہو گئیں

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حالات قابو سے باہر ہونے لگے، چار

علاقوں میں کرفیو لگانے کے باوجود بی جے پی کے دہشتگرد مسلمانوں پر حملے کے ساتھ مساجد پر

بھی حملہ آور ہونے لگے، جلاؤ گھیرا کے واقعات کے بعد حالات میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ہلاکتیں

13 ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہشت گرد مسلمانوں

کے ساتھ ساتھ مساجد پر بھی حملے کرنے لگے ہیں، دہلی میں بلوائیوں کی مسجد کے مینار پر چڑھ

کر توڑ پھوڑ کی، مینار سے لاؤڈ سپیکر نیچے پھینک کر اپنے جھنڈے لہرا دیئے۔ دوسری طرف دہلی

میں تیسرے روز بھی پرتشدد واقعات جاری ہیں اور بطور خاص شمال مشرقی دہلی کے علاقے

گوکولپوری، موجپور اور برہمپوری میں منگل کے روز جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے۔شہریت کے

متنازع قانون کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپ نے مذہبی رنگ اختیار کر

لیا اور شمال مشرقی دہلی کے مختلف حصوں میں پھیل گیا جس میں پتھراؤ کے علاوہ آتشزدگی کے

بہت سارے واقعات دیکھے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دو روز کے دوران اب تک پولیس کانسٹیبل

سمیت 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 50 پولیس اہلکاروں سمیت 186 کے قریب افراد زخمی ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بلوائیوں نے متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار بھی کی، نور الہٰی کے علاقے سے

مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ بی جے پی رہنما، پولیس کو وارننگ دے چکے تھے کہ

ٹرمپ کے آنے پر احتجاج ہوا تو سڑکیں پولیس نہیں، ان کے کارکن خالی کروائیں گے۔ پولیس اہلکار

بھی ہندووں کو پتھراؤ کیلئے اکساتے رہے۔وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں امن و امان قائم کرنے

کے لیے ایک میٹنگ بلائی جس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور دہلی کے لفٹینینٹ گورنر سمیت

متعدد سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔میٹنگ کے بعد اروند کیجریوال نے کہا کہ پارٹی کی

سیاست سے اوپر اٹھ کر امن و امان بحال کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔شمال

مشرقی دہلی کے رہائشی اور سماجی کارکن اویس سلطان خان اور جنید نے کہا کہ سیلم پور، مصطفی

آباد، بابرپور، جعفرآباد، شاستری پارک، نور الہی، کردمپوری، کبیر نگر، موجپور اور شمال مشرقی

دہلی کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں۔ موج پور، جعفرآباد، چاند باغ، کراول نگر میں کرفیو

نافذ کر دیا گیا ہے۔ دائیں بازو کے مسلح غنڈے کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ رات تین بجے برہمپوری کی

اکھاڑے والی گلی میں فائرنگ کی آواز سنی گئی اور دکانیں لوٹی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم

مخالف فسادات کے بعد بھارت بھر میں مسلمان آبادی خوفزدہ ہے، دْرگارپوری چوک پر دکانیں لوٹ لی

گئیں عوام پر تشدد کیاگیا، خاتون صحافی سمیت تین بھارتی صحافیوں پر انتہا پسندوں کے ہجوم نے

تشدد کیا۔مسلم صحافی اویس الدین اویسی نے بتایا کہ مسلمانوں کے خلاف جاری فسادات کی ذمہ دار

بی جے پی سرکار ہے، ہندوتوا کے انتہا پسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کرکے بابری مسجد کی

شہادت کی یاد تازہ کردی۔

Leave a Reply