Imran Khan Prim minister Pakistan

نئی دہلی فسادات، عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو تباہ کن نتائج نکلیں گے ،عمران خان

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دلی میں ریاستی دہشتگردی کے

ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیاگیا،عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو صورتحال کے تباہ کن نتائج آ

سکتے ہیں اور یہ تباہ کن نتائج نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہونگے۔ہفتے کے روز وزیر

اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دلی میں

ریاستی دہشتگردی کے ذریعے مسلمانوں کا قتل عام کیاگیا اور مسلمانوں کے قتل عام میں ریاستی

پولیس اور آر ایس ایس غنڈوں کو استعمال کیاگیا ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قتل عام سے بھارت میں

مقیم20 کروڑ مسلمانوں میں انتہا پسندی کو فروغ ملے گا، مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم سے

نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے ، بھارتی غاصب فوج مقبوضہ کشمیر میں بھی ایک لاکھ

کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ عالمی

برادری نے مداخلت نہ کی تو صورتحال کے تباہ کن نتائج آ سکتے ہیں اور یہ تباہ کن نتائج نہ صرف

خطے بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہونگے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں زرعی

ٹیوب ویلز کو 8ارب سے زائد سبسڈی دی گئی ہے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا حکومت کی

معاشی پالیسیز، اس کی سمت اور رواں مالی سال میں عوام کے تحفظ پر اعتماد ان کی حکومت کی

کامیابی ہے اسی طرح بلوچستان میں ٹیوب ویلز (زرعی)کو 8 ارب 50 کروڑ کی سبسڈی دی گئی

جبکہ 18 ارب روپے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع، 3 ارب روپے آزاد کشمیر اور

کے الیکٹرک کو 25 ارب روپے دیئے گئے اجلاس میں بتایا گیا کہ شعبہ توانائی کو 2 کھرب 51 ارب

روپے کی سبسڈی دی گئی جس میں سے ایک کھرب 62 ارب روپے ان گھریلو صارفین کے لیے

مختص ہیں جو ایک ماہ میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں وزیراعظم عمران خان نے

معاشی اشاریوں کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی بہتری کے اثرات

عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ سبسڈی

کا استعمال اس کے خاص مقاصد کے لیے ہورہا ہے اور عوام کے لیے فائدہ مند ہے جس کے لیے ان

سبسڈیز کے اثرات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ عوام کو

معاشی استحکام اور معاشی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا جائے تا کہ تاجر برادری کے اعتماد میں

اضافہ ہو۔زیر اعظم عمران خان نے کورنا وائرس سے متعلق بلوچستان حکومت سے اقدامات اور

انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایران تفتان بارڈر

سمیت بلوچستان بھر میں کورنا وائرس سے متعلق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال سے اقدامات اور

انتظامات کی رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان

ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔قطر کیدارالحکومت دوحہ میں ہونے والے طالبان اور

امریکا کے تاریخی امن معاہدے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان ہوالے تاریخی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امن

اور مفاہمتی عمل کا ا?غاز ہے۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ ہمیشہ کہا کہ

افغانستان کا امن مذاکرات سے ممکن ہے۔ افغان معاملے کیسیاسی حل پرزوردیا۔دوسرے ٹویٹر پر

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ معاہدے کو خراب نہ کیا جائے، میری دعائیں

افغان عوام کے ساتھ ہیں جنہوں نے گزشتہ 4 دہائیاں خونریزی کے دوران گزاریں۔ان کا مزید کہنا تھا

کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply