89

نئی دہلی، امریکی سفارتخانے میں کمسن بچی سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں امریکی سفارتخانہ بھی جنسی درندگی سے محفوظ نہ رہ سکا،

بھارتی دارالحکومت میں واقع امریکی سفارتخانے میں 5 سالہ بچی سے بداخلاقی کا واقعہ پیش آگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’’بی بی سی‘‘ کے مطابق پولیس نے سفارتخانے کے احاطے سے 25

سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کو

ہفتے کی رات کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب اس کی حالت بہتر ہے۔خبر رساں ادارے کے

مطابق بچی کے والدین امریکی سفارتخانے میں رہائش پذیرہیں، بچی کے والد امریکی سفارتخانے میں

بطور ہاؤس کیپِنگ سٹاف کام کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم کے والدین سفارتخانے میں ملازم تھے

اور وہ بھی سٹاف کوارٹرز میں رہتا تھا۔

Leave a Reply