نئی دہلی،ہوٹل میں آتشزدگی،17 افراد ہلاک،درجنوں زخنی

Spread the love

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانا شروع کردی جب کہ ریسکیو ٹیموں نے تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے باہر نکالا، زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، 4 کی حالت نازک ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کجروال نے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والوًں کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے حکم پر آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے کیرول باغ علاقے میں واقع آرپیت پیلس نامی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی،

پولیس کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اموات ہوٹل کے کمروں میں دھواں بھر جانے سے کمرے میں موجود افراد دم گھٹ جانے کے باعث ہلاک ہوگئے۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکے ہے تاہم شارٹ سرکٹ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

Leave a Reply