Pakistan-annual-education-report-3

نئی تعلیمی پالیسی کا اعلان پرائمری تک اردو میں تعلیم دی جائے گی انگریزی بطور مضمون شامل ہوگا، عثمان بز دار

Spread the love

صوبے میں پرائمری تک اردو میں تعلیم دی جائے گی جبکہ انگریزی بطور مضمون شامل ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بز دار نے کہا تعلیم پر سرمایہ کاری سے نئی نسل کا مستقبل روشن ہوگا، طبقاتی تفریق ختم کر کے یکساں تعلیمی نظام کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔ تعلیمی نظا م کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے نئی تعلیم پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے ایوان وزیراعلیٰ میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا پرائمری تک اردو میں تعلیم دی جائے گی جبکہ انگریزی بطور مضمون شامل ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے چولستان کے بچوں کو بھی لا ہور کے طلبہ جیسی سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا نئی پالیسی سے تعلیم کے شعبہ میں انقلاب برپا ہوگا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ستر سال میں شعبہ تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جو کہ ترقی کیلئے اہم ہے۔وزیراعلیٰ نے شعبہ تعلیم کے اقدامات کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں سینئر وزیر میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور مراد راس سمیت دیگر وزرا موجود تھے۔

Leave a Reply