میں اب سنگل ہوں، اچھا رول قبول، تبدیل نہیں ہونگی، پسندیدہ سیاحتی مقام

میں اب سنگل ہوں، اچھا رول قبول، تبدیل نہیں ہونگی، پسندیدہ سیاحتی مقام

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) میں اب سنگل ہوں

معروف اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب سِنگل ہیں۔ فلم و ٹی وی

کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ آج کل اگرچہ شوبز کی دنیا سے کچھ

دور ہوں تاہم اچھا رول آفر ہوا تو ضرور قبول کروں گی- معصوم صورت اداکارہ

ہانیہ عامر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ

لوگوں کو خوش کرنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کریں گی- خوبرو اداکارہ ایمن

خان نے مداحوں کو اپنے نئے پسندیدہ تفریحی مقام کے بارے میں بتا دیا ہے-

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق ٹی وی پروگرام میں شریک فریال محمود کا ایک چھوٹا سا

کِلپ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ اس بات کا اعتراف کرتی

دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ اب سنگل ہیں۔ میزبان کے سوال پر فریال نے کہا کہ میں

اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر میں چاہوں گی تب ہی لوگوں کو پتہ چلے گا، مجھے نہیں

لگتا کہ لوگوں کو خود سے متعلق سب کچھ بتانا چاہیے۔ خیال رہے فریال محمود

کی شادی اداکار دانیال راحیل سے مئی 2020ء میں ہوئی تھی جبکہ گزشتہ برس

دسمبر میں سوشل میڈیا پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں میں علیحدگی

ہوگئی ہے۔ افواہوں کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے

سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

=-،-= اچھا رول آفر ہوا تو ضرور قبول کروں گی، مدیحہ شاہ

فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ آج کل اگرچہ شوبز کی

دنیا سے کچھ دور ہوں تاہم اچھا رول آفر ہوا تو ضرور قبول کرونگی۔ ایک انٹرویو

میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی، اچھے

کردار کی جستجو میں رہتی ہوں اور جب میں فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اچھے

کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جس

مقام پر ہوں اس میں میری بڑی محنت شامل ہے اور اس کے ساتھ اپنے سینئرز کی

عزت بھی کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا کی ذات نے مجھے ہر وہ چیز سے

نوازا جس کی میں نے خواہش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں سچے اور کھرے

لوگوں کی کمی ہوتی جا رہی ہے، انسان اپنی عزت اور مقام اپنے کردار سے بناتا

ہے، دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تو خوشیاں خود بخود آپ کی جھولی میں آ

جائیں گی۔

=-،-= لوگوں کو خوش کرنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کرونگی، ہانیہ عامر

معصوم صورت اداکارہ ہانیہ عامر اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو تفصیلی جواب

دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کریں

گی۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل پوسٹ شیئر کی جس

میں انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ بطور انسان ان سے غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں، وہ

نوجوان اور کم عمر ہیں اور وقت کیساتھ ساتھ ان میں شعور اور سمجھ آرہی ہے،

اس عمل میں وہ بعض غلطیاں بھی کریں گی، کچھ غلطیوں کا انہیں احساس بھی ہو

گا اور ان کی سوچ تبدیل بھی ہو گی مگر کئی معاملات پر ان کا ذہن تبدیل نہیں ہو

گا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ کافی عرصے تک سوچتی رہیں کہ وہ ایسا کیا کریں، جس

سے لوگ خوش ہوں؟ گزشتہ چند ہفتوں سے وہ صرف یہ سوچنے میں مصروف

تھیں کہ انٹرنیٹ پر منفی سوچ کے حامل افراد کو خوش رکھنے کے لیے وہ کیا

کریں؟

=-،-= انٹرنیٹ پر لوگ مجھے سمجھنے میں ناکام رہے، خوبرو اداکارہ

ہانیہ عامر نے لکھا کہ انٹرنیٹ پر بہت زیادہ لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام رہے

ہیں اور ایسے لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں

بلکہ وہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہیں، مگر وہ انسان ہونے کے ناتے معافی نہیں

مانگیں گی، کیوں کہ یہ سارے عمل زندگی اور عمر کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ

وہ دوسرے لوگوں کو خوش رکھنے کے لیے خود کو تبدیل نہیں کریں گی، وہ

جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی۔

=-،-= ایمن خان نے اپنے پسندیدہ تفریحی مقام بارے بتا دیا

خوبرو اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنے نئے پسندیدہ تفریحی

مقام کے بارے میں بتایا ہے۔ ایمن خان آج کل وادی ہنزہ کی سیر پر ہیں، انہوں نے

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ساتھ نئی خوبصورت

تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں اداکارہ اور ان کے شوہر و

اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ساتھ باتیں کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو

میں ایمن نے ہوٹل کے کمرے کی ایک جھلک دکھائی ہے جہاں وہ اپنی فیملی کے

ساتھ ٹھہری ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی

نئی پسندیدہ جگہ ہے۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا

ہے اور اب تک اس پوسٹ پر لاکھوں لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ جبکہ ابھی بھی

اس پوسٹ کو لائیک کرنے اور اس پر کمنٹس کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے-

میں اب سنگل ہوں ، میں اب سنگل ہوں ، میں اب سنگل ہوں ، میں اب سنگل ہوں

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply