میگھن مارکل بڑی گھمنڈی، ٹامس مارکل، برطانوی شہزادہ اینڈریو پرسنگین الزام

میگھن مارکل بڑی گھمنڈی، ٹامس مارکل، برطانوی شہزادہ اینڈریو پرسنگین الزام

Spread the love

نیویارک، لندن (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) میگھن مارکل بڑی گھمنڈی

میگھن مارکل کے بھائی ٹامس مارکل نے اپنی بہن کو گھمنڈی اور سطحی انسان

قرار دیدیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک شو میں ٹامس مارکل نے کہا کہ میں نے

شہزادہ ہیری کو خبردار کیا تھا کہ میگھن مارکل تمہاری زندگی تباہ کر دے گی۔

=-= دنیا بھر سے مزید معلومات پر مبنی خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

رپورٹس کے مطابق شادی سے قبل ایک خط میں انہوں نے شہزادہ ہیری کے

میگھن کے ساتھ شادی کے فیصلے کو شاہی خاندان کی تاریخ کی بدترین غلطی

قرار دیتے ہوئے انہیں پیچھے ہٹ جانے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ واضح رہے شادی

کے کچھ ہی عرصے بعد ہی برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل

نے برطانوی شاہی خاندان کا سٹیٹس ترک کر دیا تھا اور وہ ان دنوں امریکہ منتقل

ہو چکے ہیں-

=-،-= برطانوی شہزادہ اینڈریو پر ورجینیا رابرٹس کا جنسی زیادتی کا الزام

امریکی نژاد آسٹریلوی وکیل ورجینیا رابرٹس نے کہا ہے کہ برطانوی شہزادہ

اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ورجینیا نے

نیویارک سٹی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ شہزادہ

اینڈریو نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین کے نیویارک میں گھر پر اسے کمسنی میں

جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ ورجینیا رابرٹس کی عمر اب اڑتیس

برس ہے۔ شہزادہ اینڈریو خاتون کے الزامات مسترد کر چکے ہیں۔

میگھن مارکل بڑی گھمنڈی ، میگھن مارکل بڑی گھمنڈی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply