میگھا،طارق طافو اور وریندر سنگھ کا مشترکہ گیت’’بندیا مٹی دیا‘‘ مکمل،جلد ریلیز کیا جائیگا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(شوبز رپورٹر) معروف گلوکارہ میگھا جی ،طارق طافو اوربھارتی گلوکاروریندر سنگھ کا نیا ویڈیو’’بندیا مٹی دیا‘‘ مکمل کر لیا گیا،آن لائن کے مطابق اس مشترکہ ویڈیوسونگ کو مکمل کر لیا گیاہے اور جلد اسے میگھا جی آفیشل یوٹیوب چینل سمیت دنیا بھرمیں سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔

اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی ہے اس کی شاعری علی بخاری کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیاہے۔ایک ملاقات کے دوران میگھا جی نے بتایاکہ یہ ان کا بہت سپر ہٹ سونگ ثابت ہوگاکیونکہ اس گانے میں سب کے لیئے ایک پیغام ہے جو محبت اور انسانیت کا ہے۔ایک سوال کے جواب میں میگھا جی نے بتایاکہ اس سے قبل بھی ان کے وریندر سنگھ کے ساتھ مشترکہ گیت ریلیز ہوچکے ہیں

جنہیں پوری دنیا میں بیحد سراہا گیا ہے ان کا مذکورہ گانا بھی اسی طرح مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔گلوکار و موسیقار طارق طافو کا کہنا تھا کہ ’’بندیا مٹی دیا‘‘ ایک صوفی کلام ہے جسے میگھا جی اور وریندر سنگھ نے میرے ساتھ بہت خوبصورتی کے ساتھ گایاہے اس گانے کو جلد ریلیز کردیا جائیگا جو دھوم مچادے گا

گلوکار وریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں پاکستان کے نامور نام طارق طافو اور میگھا جی کے ساتھ کام کررہاہوں اس سے قبل بھی ہمارے مشترکہ گانے ہٹ ہوئے تھے اور اب جو گانا ہم تینوں نے مل کر گایا ہے وہ زیادہ مقبول ہوگا کیونکہ یہ ایک صوفی گانا ہے اور صوفی کلام کو تو ہرملک ہر جگہ پسندکیا جاتا ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply