asif ali zardari

میگا منی لانڈرنگ کیس، نیب کا آصف زرداری کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) میگا منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے آصف

زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، چار وعدہ معاف

گواہوں کے بیانات ضمنی ریفرنس کا حصہ ہونگے۔ میڈیا رپورٹس میں نیب ذرائع

کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلم مسعود، کرن امان، نورین سلطان، عدیل شاہ

راشدی گواہوں میں شامل ہیں، اسلم مسعود اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر،

کرن امان، نورین سلطان اور عدیل شاہ راشدی نجی بنک کے افسران ہیں، ایف آئی

اے کی تفتیشی ٹیم نیب جبکہ تفتیشی افسر محمد علی ابڑو کو ڈیپوٹیشن پر نیب ٹیم

میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply