108

میگا منی لانڈرنگ کیس،گرفتار ملزم کے 60اکائونٹس کا انکشاف

Spread the love

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) میگامنی لانڈرنگ میں گرفتار ملزم اقبال زیڈ

کے60اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ نیب کے

مطابق تفتیش کے دوران ملزم کے 60 بینک اکاؤنٹس کا پتہ لگایا گیا جن میں سے 2

اکاؤنٹس میں 71 ارب روپے سے زائد رقم موجو د ہے ، دو بے نامی جائیدادوں کا

بھی سراغ لگایا گیا۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر چار ستمبر کو لاہور سے گرفتار

کئے گئے ملزم کی دستاویزات کے ثبوت منظر عام پر آگئے ۔ نیب رپورٹ کے

مطابق سندھ کی گیس فیلڈزسے ایل پی جی کاٹھیکہ ملزم کی کمپنی کو دیا گیا،

دوران تفتیش جے وی ایل کے60بینک اکاؤنٹس سامنے آئے،نیب کے مطابق

مذکورہ اکاؤنٹس سے 76 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ابھی

اکاؤنٹس میں 71 ارب روپے سے زائد کی رقم موجود ہے اور دیگر45بینک

اکاؤنٹس کی معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔قومی احتساب بیورو کی تفتیشی

ٹیم کے مطابق 15 اکتوبر تک ممکنہ طور پر دیگر اکاونٹس کا ریکارڈ بھی حاصل

کرلیا جائے گا، ملزم اقبال زیڈکیخلاف حاصل تمام ریکا ر ڈ انتہائی اہم ہے۔نیب کے

مطابق میگامنی لانڈرنگ کیس میں ملزم سے مزید تفتیش کی جائیگی اور جے وی

ایل سمیت دیگر کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ

ہوگی۔رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے منی لانڈرنگ سے متعلق

سوالات کا تسلی بخش جواب دیا اور نہ ہی اْس کی قانونی ٹیم اکاؤنٹس کے حوالے

سے تفصیلات فراہم کرسکی۔ ملزم نے کمپنیوں کے ذریعے پاور سیکٹرسے اربوں

کی منی لانڈرنگ کی۔

Leave a Reply