میگا منی لانڈرنگ کیس،حسین لوائی کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔عدالت نے اس معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے، تفتیشی افسر اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے 31جنوری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیرکودوران سماعت عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ کیا یہ کیس اسلام آباد منتقل نہیں ہوا تھا، جس پر حسین لوائی کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے نیب کی تفتیش اسلام آباد منتقل کی ہے،ایف آئی اے کا کیس اب بھی کراچی میں زیر سماعت ہے۔حسین لوائی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اسی کیس میں ملزم طحہ رضا کی درخواست ضمانت 30جنوری کے لیے مقرر ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تفتیش منتقل ہونے سے متعلق عدالت کو مطمئن کیا جائے بعدازاں عدالت نے 31جنوری تک سماعت ملتوی کردی ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply