Rats

میکسیکو اور افریقہ کے 2 منفرد چوہے، ایک ملا برسوں بعد، دوسرا لے اڑا گولڈ میڈل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

میکسیکو سٹی، کمبوڈیا (جے ٹی این آن لائن عجیب و غریب نیوز) میکسیکو افریقہ چوہے

میکسیکو کے دارالحکومت کی گٹر لائن سے جہاں انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد

ہوا ہے، وہیں افریقی نسل کے چوہے کو کمبوڈیا میں بارودی سرنگوں کا سراغ

لگانے پر برطانوی ویٹرنری چیریٹی کی جانب سے گولڈ میڈل دیا گیا ہے-

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عجیب و غریب تہذیب کی دریافت
——————————————————————————————

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک مکسیکو کے دارالحکومت

میکسیکو سٹی کی مین گٹر لائن بند ہوگئی جس کی صفائی کیلئے اترنے والا عملہ

لائن میں دیوقامت شہ پھنسی ہوئی دیکھ کر حیران رہ گیا۔ صفائی کرنیوالے

عملے نے نکاسی آب کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی لیکن جب آگے بڑھے تو

انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا، جسے دیکھ کر عملہ خوفزدہ ہو گیا، لیکن قریب

جانے پر حقیقت کھلی کہ وہ کوئی چوہا نہیں بلکہ چوہے جیسا دکھنے والا

کھلونا ہے جسے ایک خاتون نے ہیلوئن کیلئے بنایا تھا۔ صفائی کرنیوالے عملے

نے چوہے کو باہر نکالا تو شہری بھی اسے دیکھ کر ڈر گئے-

==: برسوں قبل ایک خاتون نے اپنا چوہا گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی،پولیس

مقامی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں جس میں معلوم ہوا کہ

برسوں قبل ایک خاتون نے اپنے چوہے کے گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی

جو تیز بارشوں کے دوران گم ہوگیا تھا تاہم اسوقت کسی نے بھی اسکی مدد نہیں

کی تھی اور یہ وہی گمشدہ چوہا ہے-

===: گولڈ میڈل پانے والا ماگا وا نامی افریقی چوہا

افریقی نسل کے چوہے کو کمبوڈیا میں بارودی سرنگوں کا سراغ لگانے پر

برطانوی ویٹرنری چیریٹی کی جانب سے گولڈ میڈل دیدیا گیا۔ ماگا وا نامی چوہے

نے کمبوڈیا میں اپنے کیرئیر کے دوران 39 بارودی سرنگیں اور 28 غیر تباہ

شدہ بارودی سرنگوں کا سراغ لگایا۔ برطانوی ویٹرنری چیریٹی نے زندگی بچانے

میں اہم خدمات فراہم کرنے پر اسے گولڈ میڈل دیا ہے۔ واضح رہے کہ ماگا وا کو

تنزانیہ میں بارودی سرنگوں کے سراغ لگانے کی تربیت دی گئی تھی۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میکسیکو افریقہ چوہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply