میکسیکو، آئل پائپ لائن میں دھماکہ، 66 افراد ہلاک، 70 سے زائد زخمی

Spread the love

میکسیکو میں آئل پائپ لائن میں دھماکے سے 66 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئل پائپ لائن میں دھماکا ریاست ہڈیگلو میں اس وقت ہوا جب مقامی افراد کی بڑی تعداد پائپ لائن سے خارج ہونے والے فیول کو اکٹھاکرنے میں مصروف تھی۔حکام کے مطابق دھماکے میں اب تک 66 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہیں۔زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔میکسیکو کے صدر آندرے مینول لوپز اوبراڈور نے ایندھن چوری کو روکنے کے اقدامات مزید سخت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave a Reply