میکسیکن سرحدی دیوار کی تعمیر امریکی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، ٹرمپ

Spread the love

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، دیوار سرحدی سیکیورٹی کے لیے لازمی ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس سے ٹیلی وژن پر امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5اعشاریہ 7ارب ڈالر درکار ہیں۔بدھ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ سینیٹر چک شومر اور دیگر ڈیموکریٹس ماضی میں دیوار کی حمایت کرتے رہے ہیں، میرے صدر بنتے ہی انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹ نے بارڈر سیکیورٹی کیلیے فنڈ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاون جاری رہے گا، کانگریسی رہنمائوں کو جمعرات کو مذاکرات کے لیے وائٹ ہائوس بلایا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ قانونی طور پر امریکا آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی سرحد سے امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ ہوتی ہے،غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے ہزاروں امریکیوں کو قتل کر چکے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ میری انتظامیہ نے کانگریس کو میکسیکو بارڈر کو محفوظ بنانے کیلیے تفصیلی تجاویز دی تھیں،یہ تجاویز امریکا کو ہمیشہ سے زیادہ محفوظ بنا سکتی ہیں۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے غلط اندازوں پر شروع کی گئی جنگیں باوقار انداز میں ختم ہوں گی۔

Leave a Reply