khabar i Hai jtnonline

ایک ملک کیا میڈیکل کڑے پہننا لازم، دوسرے نے دیا بچی کو تاحیات مفت سفر کا تحفہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ابوظہبی ، قاہرہ (جے ٹی این آن لائن خبر آئی ہے نیوز) میڈیکل کڑے مفت سفر

مشرق وسطیٰ کے دو اہم ممالک سے دو انتہائی دلچسپ خبریں آئی ہیں پہلی یہ

کہ متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ

پہنچنے والوں پر ” میڈیکل کڑے ” پہننے کی پابندی لازمی قرار دیدی ہے اور

دوسری خبر مصر سے آئی ہے جہاں دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کو

ایجپٹ ائیر لائنز نے تاحیات مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کی پاسداری پر انعامات کی بارش
———————————————————————————————–

تفصیلات کچھ یوں ہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں ایک بار

پھر کرونا وائرس کی وباء میں اضافے کے پیش نظر بیرون ممالک سے ابوظہبی

بین الاقوامی ایئر پورٹ پر اترنے والے تمام مسافروں کو میڈیکل کڑے پہننے کا

پابند بنایا ہے یہ ” میڈیکل کڑے” حکام ہاؤس آئسولیشن کی نگرانی کیلئے انہیں

فراہم کریں گے۔ الاتحاد ایئر نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے ابوظہبی پہنچنے

والوں کو ہاؤس آئسولیشن میں 14 روز تک رہنا ہوگا۔ اس دوران انہیں گھر سے

نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اماراتی حکام وائرس کے کیسز دوبارہ بڑھ جانے

پر وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مصری خاتون کے ہاں بچی ایچٹ ائیرلائنز کی لندن جانیوالی پرواز میں پیدا ہوئی

مصرکی ایک نومولود بچی کو ایجپٹ ایئر کی پرواز سے سفر کے دوران پیدائش

پر زندگی بھر مفت فضائی سفر کی سہولت مل گئی۔ مصری خاتون قاہرہ سے

ایجپٹ ایئر کی پرواز ایم ایس 777 سے لندن جارہی تھی۔ زچگی کا درد بڑھ

جانے پر طیارے کو جرمن شہر میونخ کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،

جہاں خاتون کو ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ خاتون نے میونخ سے لندن کا

سفر جاری رکھا تاہم لندن اترنے سے قبل ہی اس نے ایک بچی کو طیارے کے

عملے کی مدد سے فضا میں ہی جنم دیدیا۔ ایجپٹ ایئر کے چیئرمین عمرو ابو

العینین نے نومولود کو زندگی بھر مفت سفر کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ بچی ایجپٹ

ایئر کی پرواز سے دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر مفت کرسکے گی- ابو العینین

نے 38 سالہ ماں کی پرواز کے دوران مدد پر طیارے کے عملے کا شکریہ بھی

ادا کیا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

میڈیکل کڑے مفت سفر

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply