میٹرو ٹرین منصوبہ میں کروڑوں کی کرپشن،ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ڈیلرز ایل ڈی اے کے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر اور مفاد کندہ گان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔روپوش ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے درکار جگہ حاصل کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے پراپرٹیز مالکان کو قواعد و ضوابط کے مطابق رقوم ادا کیں ۔جبکہ اسی آڑ میں چند افراد پر مشتمل ایک فرڈایے گروپ نے جعل سازی کرتے ہوئے قومی خزانے کو کروڑو ں روپے کا چونا لگا دیا۔

فراڈیے گروپ کے سرغنہ امجد پراپرٹی ڈیلر نے اپنے چند ساتھیوں کیساتھ مل کر زمین کی جعلی رجسٹری اور بوگس فرد کے زریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

خسرہ نمبر 11103،11113 اور 11116 کھاتہ نمبر 778 اراضی موضع نیاز بیگ رجسٹری نمبر 13084 بہی نمبر 1 جلد نمبر 7109 مورخہ 80۔07۔24 انتقال نمبر 33626 کی بحیثیت مالک جعلی رجسٹری تیار کروا کر لاہور اورنج ٹرین منصوبے کو دینا ظاہر کرتے ہوئے قومی خزانے سے 5175000 رقم کی پہلی قسط وصولی کی

دوسری قسط 12075000 مورخہ 17۔09۔21 کو موصول کی۔ بعدازاں تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی کہ ملزم امجد پراپرٹی ڈیلر نے اپنے ساتھیوں ضمیر اقبال، ساجد عباس ،ارشد اور نثار احمد پٹواری ایل ڈی اے کیساتھ مل کر دھوکہ دہی کی

کروڑوں روپے کی رقم ہتھیانے پر ملزمان کیخلاف محکمہ انٹی کرپشن میں درخواست دائر کی گئی جس پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی۔

انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق امجد پراپرٹی ڈیلر اور اس کے ساتھی گناہگار ثابت ہو گئے۔جس پر محکمہ اینٹی کرپشن نے مورخہ 18۔12۔29 کو ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 28/18 زیر دفعات 420،468اور 471 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اندراج مقدمہ کا علم ہونے پر ملزمان روپوش ہو گئے۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزمان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی .

دوسری جانب محکمہ اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے جلد ہی ان ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave a Reply