میو ہسپتال کا سکیورٹی گارڈ بنا سرجن، مریضہ پہنچی موت کے دہانے پر

Spread the love

لاہور، لاڑکانہ (جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) میو ہسپتال سکیورٹی گارڈ

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں سیکیورٹی گارڈ نے جعلی

سرجن بن کر پھوڑے کے علاج کیلئے لائی جانیوالی 80 سالہ معمر مریضہ کا

غلط آپریشن کر کے موت کے دہانے پر پہنچا دیا جبکہ صوبہ سندھ کے معروف

شہر لاڑکانہ میں شیخ زید وومن ہسپتال میں گرمی کی شدت اور آپریشن تھیٹر کا

ائرکنڈیشنر خراب ہونے سے لیڈی ڈاکٹر تھیٹر میں ہی آپریشن کرنے سے چند منٹ

قبل بے ہوش ہو گئیں۔

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 80 سالہ معمر مریضہ کو تشویشناک حالت میں

لواحیق سرجیکل ایمرجنسی لائے تو وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ نے خود کو ڈاکٹر

ظاہر کر کے آپریشن کیا تاہم مریضہ کا خون بند نہ ہوا لیکن پٹی کرکے گھر بھجوا

دیا، اوربعد ازاں سکیورٹی گارڈ 2 روز تک گھر جا کر مریضہ کی پٹی کرتا رہا،

لیکن مریضہ کا خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی۔ لواحقین مریضہ کو دوبارہ

ہسپتال لے آئے تو حقیقت سامنے آ گئی۔ میو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار نے

فوری نوٹس لے کر ملزم سکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کر دیا،

جبکہ آپریشن تھیٹر میں ڈیوٹی پر مامور ملازم عثمان بٹ کو معطل کر دیا۔ ڈاکٹر

افتخار احمد کے مطابق واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی

ہے، ملزم کی مبینہ مدد کرنیوالے اہلکار کیخلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ایم ایس نے کہا کہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہے، تاہم علاج کر رہے ہیں۔

=-.-= شیخ زید وومن ہسپتال لاڑکانہ کی لیڈی ڈاکٹر آپریشن تھیٹر میں بیہوش

شیخ زید وومن ہسپتال لاڑکانہ کی لیڈی ڈاکٹر آپریشن تھیٹر میں بیہوش

شیخ زید وومن ہسپتال لاڑکانہ میں گرمی کی شدت اور آپریشن تھیٹر کا ائرکنڈیشنر

خراب ہونے سے لیڈی ڈاکٹر تھیٹر میں ہی آپریشن کرنے سے چند منٹ قبل بے

ہوش ہو گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شیخ زید وومن ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کا

ائرکنڈیشنر کافی دنوں سے خراب تھا۔ ایک ایمرجنسی آپریشن سے چند منٹ قبل

گرمی کی شدت سے لیڈی ڈاکٹر اچانک بے سدھ ہو کر گر گئیں تو انہیں ان کی

ساتھی ڈاکٹرز نے سہارا دے کر ایک بنچ پر بٹھا کر طبی امداد دینے کی کوشش

کی۔ ساتھی ڈاکٹرز نے واقعہ کی ویڈیو بنالی، وڈیو میں بےہوش ڈاکٹر کی غیر ہوتی

حالت کو دیکھا جا سکتا ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

ویڈیومیں دیگر لیڈی ڈاکٹرز سخت گرمی میں ایئرکنڈیشن خراب ہونے کی باتیں

کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اشفاق سومرو کے

مطابق آپریشن تھیٹر میں لائن میں خرابی کی وجہ سے اے سی نہیں چل رہا تھا۔

تاہم اب صورتحال معمول کے مطابق اور اے سی چل رہے ہیں، جبکہ بجلی کی

لائنوں کے دوبارہ معائنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

میو ہسپتال سکیورٹی گارڈ

Leave a Reply