مینز، ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس 2020ء ، شیڈول جاری

Spread the love

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020ء کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی نے سڈنی میں مینز اینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020ء تک ہوگا جس میں 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی اور ایونٹ کے تمام میچز آسٹریلیا میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ مینز ورلڈ کپ کا پہلا راﺅنڈ 18 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک کھیلا جائےگا، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کوالفائرز ٹیموں کیساتھ پہلا راﺅنڈ کھیلیں گی اور 4 ٹیمیں پہلے راﺅنڈ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جبکہ سپر 12 مرحلہ 24 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں الگ الگ گروپ میں شامل، گروپ ون میں پاکستان، آسڑیلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہونگی۔پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلے گی- قومی ٹیم 29 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم اور 31 اکتوبر کو نیوزلینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگی۔

گرین شرٹس 3 نومبر کو ویسٹ انڈیز اور 6 نومبر کو دوسری کوالیفائر ٹیم سے میچ کھیلے گی۔ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020ء کا فائنل 15 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ اسی طرح ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10 ٹیمیں 23 میچز کھیلیں گی اور ایونٹ اگلے برس 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply