میمو گیٹ سکینڈل،عدالت کا معاملہ سے اب کوئی لینا دینا نہیں،سپریم کورٹ

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آ صف سعید کھو سہ نے میمو گیٹ کیس نمٹا تے ہو ئے ریمارکس دیئے کہ حسین حقانی کیخلاف مقدمہ درج ہوچکا اب ریاست حسین حقانی کو لانا چاہتی ہے تو لے آئے لہٰذا اس سارے معاملے سے اب عدا لت کا کوئی لینا دینا نہیں،

جمعرات کوسپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے میمو گیٹ سکینڈل کی سماعت کی،

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے پوچھا کوئی بھی درخواست گزار عدالت میں موجود نہیں، قومی وطن پارٹی یا نوازشریف کوئی بھی نہیں آیا، درخواست گزار کون ہے، اگر کوئی درخواست گزار نہیں آیا تو عدا لت یہاں کیوں بیٹھی ہے،

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے دلائل میں کہا اس معاملے میں کافی حساس معا ملا ت پوشیدہ ہیں،اس پر چیف جسٹس نے کہا اس میں عدالت کہاں سے آگئی؟ مسئلہ یہ تھا کہ ایک سفیر نے میمو لکھا، کیا آج یہ حکومت بھی اس میمو سے کوئی خطرہ محسوس کررہی ہے؟

8سال سے یہ معاملہ زیر التوا ہے، میمو سے متعلق عدالت نے کمیشن قائم کیا، کمیشن نے اپنی سفارشات دیدیں جن پر ایف آئی آر درج ہوگئی، اب ریاست کا اپنا معاملہ ہے وہ ملزم کے پیچھے جائے اور جو اقدامات لے سکتی ہے لے،

کیا مملکت خداداد، آئین، افواج پاکستا ن، جمہوریت اتنی کمزور ہے کہ ایک میمو سے لڑ کھڑا جائے، ہمارا آئین و جمہوریت انتہائی مضبوط ہے،

الحمدللہ پاکستان مضبوط ملک ہے، گھبرا نے کی کوئی بات نہیں۔ بعدازاں عدالتِ عظمی نے کیس نمٹا دیا۔
میمو کیس

Leave a Reply