میلبرن ٹیسٹ، بھارت نے آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دےدی

Spread the love

بھارت نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دےکر 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 261 رنز بناسکی۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور رویندرجڈیجا نے 3،3 جبکہ ایشانت شرما اور محمد شامی نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 63، شان مارش 44 اور عثمان خواجہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر جسپریت بمرا کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔یاد رہے بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 443 اور دوسری میں 6 وکٹوں پر 106 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی ¾ میزبان آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 151 اور دوسری میں 261 رنز بناسکی۔

Leave a Reply