میزبان کنول نصیر انتقال

پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کنول نصیر انتقال کر گئیں

Spread the love

میزبان کنول نصیر انتقال

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کا اعزاز رکھنے والی میزبان و ریڈیو

اناؤنسر کنول نصیر 70 سال کی عمر میں کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔کنول نصیر

ریڈیو اور ٹی وی سے 5 دہائیوں سے زیادہ عرصہ وابستہ رہیں، انہوں نے محض 17 برس کی عمر

میں کیریئر کا آغاز کیا۔کنول نصیر وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 26 نومبر 1964 کو معروف میزبان

طارق عزیز کے ہمراہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دیے

تھے۔کنول نصیر نے پی ٹی وی پر پہلی بار یہ اعلان کیا تھا کہ ’یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے‘، ان کے

ساتھ طارق عزیز کو پہلے مرد ٹی وی میزبان کا اعزاز حاصل رہا۔کنول نصیر کچھ عرصے سے

ذیابطیس کے مرض میں مبتلا تھیں اور انہیں چند دن قبل ہی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ خالق

حقیقی سے جا ملیں۔ رپورٹ کے مطابق کنول نصیر کو تین دن قبل اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ

آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ 25 مارچ کو فانی دنیا سے رخصت

ہوئیں۔کنول نصیر نے سوگواران میں ایک بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں، وہ معروف آرٹسٹ و براڈ

کاسٹر موہنی حمید کی بیٹی تھیں۔کنول نصیر کو جہاں پہلی خاتون ٹی وی میزبان کا اعزاز حاصل ہے،

وہیں انہیں کئی سال تک ٹی وی اور ریڈیو کی میزبان رہنے کا اعزاز بھی رہا اور انہیں ان کی خدمات

پر سرکاری ایوارڈز سمیت دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔کنول نصیر کے انتقال پر متعدد شوبز،

سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین

پیش کیا۔

میزبان کنول نصیر انتقال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply