mere pass tum ho 60

ڈرامہ”میرے پاس تم ہو” رُکوانے کی اپیل مسترد، آج نشر کیا جائیگا

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن شوبز نیوز) میرے پاس تم ہو

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط نشر ہونے سے روکنے کی اپیل کو مسترد کر دیا گیا۔ لاہور کی سول عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں پہلے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا لیکن بعد میں پیمرا اور باقی فریقین کے دلائل پیش کئے گئے۔ جج نائلہ ایوب کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں

جج نائلہ ایوب کا پیمرا اور دیگر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ

درخواست گزار ماہم کی جانب سے ماجد چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جن کا موقف تھا کہ ڈرامے کی آخری قسط کو نشر ہونے سے روکا جائے، لیکن اب عدالت کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈرامے کو آج پورے پاکستان میں نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے میں عورت کی تضحیک کی گئی ہے، لاہور کی رہائشی ماہم کا موقف

واضح رہے لاہور کی رہائشی ماہم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ڈرامے میں عورت کی تضحیک کی گئی ہے اور اسے معاشرے میں کم تر دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ڈرامے نے عورتوں پر مثبت اثرات نہیں ڈالے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اس ڈرامے کی آخری قسط کی ریلیز کو روکا جائے۔

ڈرامے کو آج پورے پاکستان میں نشر کیا جائیگا

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” نے گزشتہ پاکستانی ڈراموں کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس کی آخری قسط کو ملک بھر کے سینیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ڈرامے کی ٹکٹیں 2 دن میں ہی بک گئی تھیں۔ لیکن کچھ دن قبل ماہم نامی خاتون کی جانب سے لاہور کی سول عدالت میں درخواست جمع کروائی تھی کہ اس ڈرامے کی ریلیز کو روکا جائے لیکن سول عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

میرے پاس تم ہو

Leave a Reply