101

میرے مداح میری اصل کامیابی ہیں، احسن خان

Spread the love

اسلام آباد(فلم رپورٹر )اداکار احسن خان نے کہا کہ ان کے مداح ہی ان کی اصل

کامیابی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار شائقین اور مداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے

اور وہ اپنی کامیابی کو خدا کے بعد اپنے مداحوں سے منسوب کرتے ہیں۔ایک

سوال میں انہوں نے کہا کہ وہ فلم اور ٹی وی کو ایک ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں

اور خود کو ٹی وی سے کبھی دور نہیں کرسکتے۔ احسن خان فلم رہبرا میں اداکارہ

عائشہ عمر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں سال سینما

کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں