0

میری پرانی فلمیں ریلیز ہونا اعزاز کی بات،صائمہ نور

Spread the love

فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ بڑی سکرین سے دور ہونے کے باوجود میری فلمیں آج بھی سینماء گھروں کی زینت بن رہی ہیں جو میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، پرانی فلموں کی نمائش سے سینماء انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں لوگوں کو روزگار میسر آرہا ہے۔

ایک انٹرویو میں فلمسٹار نے کہا میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں وہ شہرت اور مقام حاصل کیا جس کی دوسرے برسوں تمنا کرتے ہیں۔

اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے فلموں میں کچھ گیپ آیا ہے تاہم میری پرانی فلمیں مسلسل سینماء گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں اور حال ہی میں ہدایتکار پرویز رانا کی فلم پیو بدمعاشاں دا ،ہدایتکار رشید ڈوگر کی فلم مولا شیر سینماء گھروں کی زینب بنی ہیں۔

Leave a Reply