Berister Sultan Mehmood 172

آزادکشمیر،LA3 میرپور ضمنی انتخابات، بیرسٹر سلطان محمود کامیاب

Spread the love

میر پور(جتن آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک ) میرپور ضمنی انتخابات

آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میرپور کے

ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود مسلم

لیگ ن کے حریف امیدوار چوہدری محمد سعید کو بھاری مارجن سے شکست

دے کر میدان مارلیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ وادی میں بھارتی الیکشن ڈرامہ قرار، کشمیریوں کا بائیکاٹ

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے سخت ترین سکیورٹی انتظامات

میں پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک پرامن طور پر جاری رہا۔

ریٹرنگ آفیسر محمد ادریس بھٹی کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 59

ہزار494 ،جن میں 32490 مرد اور 27004 خوا تین ووٹرز شامل ہیں۔ضمنی

انتخاب کیلئے 119 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جن میں سے 61 انتہائی

حساس اور 50 حساس قرار دیے گئے۔حلقہ ایل اے 3 میرپور میں تحریک

انصا ف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود اور مسلم لیگ (ن) کے

چوہدری صہیب سعید کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔غیر حتمی و غیر سرکاری

نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے بیرسٹر سلطا ن محمود 18 ہزار 79 ووٹ

لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ(ن) کے چوہدری صہیب سعید 13 ہزار

780 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

سیٹ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید کی نااہلی پر

یاد رہے میرپور حلقہ ایل اے تھری کی سیٹ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد

سعید کو سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام پر

نااہل قرار دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ سیٹ خالی ہونے کے بعد (ن) لیگ

نے ان کے بیٹے صہیب سعید کو ٹکٹ دیا تھا۔ لیکن وہ گزشتہ روز ہونے والے

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم

بیرسٹر سلطان محمود سے شکست کھا گئے.

میرپور ضمنی انتخابات

Leave a Reply