sachi kahaniya jtnonline 0

میرا باپ کون ؟، 13 سالہ ذہنی معذور و یتیم حاملہ بچی کے شکم سے پُکار

Spread the love

جہلم (جے ٹی این سچی کہانیاں) میرا باپ کون ؟،

صوبہ پنجاب کے معروف شہر جہلم میں نامعلوم درندہ صفت انسان یا انسانوں

کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی 13 سالہ معصوم معذور اور یتیم بچی

حاملہ نکلی۔

=-،-= سچی کہانیوں کے عنوان کے تحت مزید (=-= سٹوریز =-=)

تفصیلات کے مطابق جہلم میں 13 سال کی ذہنی معذور اور یتیم لڑکی کو زیادتی

کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ 6 ماہ سے حاملہ ہے۔ پولیس کی جانب

سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زیادتی کے بعد بچی کا میڈیکل کروایا گیا، میڈیکل

رپورٹ میں بچی کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، جبکہ اس بچی کے اہل

خانہ اتنے عرصے سے اس معاملے سے لاعلم تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ایک

دن بچی کو بخار چڑھا تو ماں اپنی بیٹی کو لے کر ہسپتال پہنچی، جہاں میڈیکل

چیک اپ کے بعد معلوم ہوا کہ 13 سالہ معصوم بچی 6 ماہ کی حاملہ ہے۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ بعد ازاں بچی کو متعلقہ ہسپتال بھیجا گیا جہاں اس کا

میڈیکل کروایا گیا جس میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی

ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچی ذہنی معذور اور یتیم ہے۔ متاثرہ بچی کی ماں شوہر

کے انتقال کے بعد لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہے، اور اپنی چار بیٹیوں

سمیت پانچ یتیم بچوں کا پیٹ پال رہی ہے۔ متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ

مجھے اس حوالے سے کچھ اندازہ نہیں ہے کہ میری بچی کے ساتھ یہ سب کب

اور کیسے ہوا۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے

واقعی کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

=-،-= صوبہ پنجاب سے مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،=)

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے انتہائی قبیح ظلم کا نوٹس لیتے ہوئے آر

پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کو جلد

گرفتار کر کے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی

پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو بھی ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کریں اور

متاثرہ فیملی سے مل کر انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائیں۔ آئی جی

پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو متاثرہ فیملی سے ملنے کی ہدایت کی کہ متاثرہ بچی

کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، خواتین اور بچوں سے زیادتی اور

تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس ہے۔

میرا باپ کون ؟، ، میرا باپ کون ؟، ، میرا باپ کون ؟، ، میرا باپ کون ؟،

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply