این اے 133 ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی نے میدان خالی چھوڑ دیا

Spread the love

میدان خالی چھوڑ دیا

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان

خالی چھوڑ دیا، پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ

کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد

امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہوا جبکہ

الیکشن ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے اعتراض برقرار رکھا، سپریم کورٹ جانے کے لیے 7 دن کا وقت

لگ سکتا ہے، عدالت جائیں گے تو انتخابی مہم نہیں کر سکیں گے، سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے

کا فیصلہ کیا ہے، حلقے میں 40 ہزار بوگس وٹ ہیں، اس کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔خیال

رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات تجویز کنندہ کا تعلق حلقے

سے نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے جبکہ مسرت چمشید چیمہ کے کاغذات تائید کنندہ حلقے کا نہ

ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔

میدان خالی چھوڑ دیا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply