میاں نواز شریف کو چند روزمیں3 بار انجائنا کا اٹیک ہوچکا، مریم نواز

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ

پچھلے چند دن سے میاں نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنا کا

اٹیک بھی ہوا۔مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں کہا کہ میاں صاحب سے

ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور

تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوامگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ ان کیلئے کسی

بھی طرح کا ریلیف لینے کیلئے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے۔مریم نواز

نے کہا کہ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے والد کی طبیعت خراب ہونے کی

خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوشش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت

نہ ملی۔انہوں نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے

کے احکامات ‘‘اوپر‘‘ سے یعنی ظالم اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے

اور کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply