میاں محمد طارق شفیع

شریف فیملی کے اہم فرد،معروف کاروباری شخصیت میاں محمد طارق شفیع انتقال کر گئے

Spread the love

میاں محمد طارق شفیع

لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) شریف فیملی کے اہم رکن اورمعروف کاروباری شخصیت میاں محمد

طارق شفیع اسلا م آبا د جا تے ہو ئے اچا نک سے حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے ۔ وہ

شہر کی قدآور شخصیت ہونے کیساتھ ساتھ عالمگیر شہرت کے حا مل بزنس مین تھے ۔ مرحوم نے

سوگوران میں بیوہ اورتین بچے چھورٹے ہیں ۔مرحوم سا بق وزیر اعظم نواز شریف اور سا بق وازیر

اعلی پنجا ب شہبا ز شریف کے چچا زاد بھا ئی جبکہ سینئر لیگی رہنما سہیل ضیا ءبٹ کے بہنو ئی

تھے ۔میاں محمد طارق شفیع(مرحوم ) نے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے ذمہ

داریاں سرانجام دیں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، اسی طرح میاں

محمد طارق شفیع نے فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین ہونے کے

ناطے بھی بزنس کمیونٹی کی خدمت کی، مرحوم میاں محمد طارق شفیع اتفاق سٹیل اور اتفاق شوگر

ڈائریکٹرز بھی رہے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان

اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر محمد طارق شفیع کے

انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ،اور اپنے تعزیتی بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے

کہا محمد طارق شفیع کے انتقال پر تمام تاجر برادری سوگوار ہے، وہ ایک عظیم شخص تھے جنہوں

نے ساری زندگی صنعت و تجارت، معیشت اور تاجر برادری کےلئے بہترین خدمات سرانجام دیں، ان

کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے محمد طارق شفیع کے اہل خانہ

سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلندکرے اور خاندان کو

صبر جمیل عطا فرمائے ۔

میاں محمد طارق شفیع

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply