Raza Rabbani 126

وکیلوں کی جانب سے ہسپتال پر حملے کا جواز موجود تھا، میاں رضا ربانی

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن نیوز رپورٹر) میاں رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ اور سینئیر وکیل رضا ربانی کا کہنا ہے وکیلوں کی جانب سے پی آئی سی ہسپتال پر حملے کا جواز موجود تھا- وکیلوں نے ڈاکٹر کیخلاف پہلے قانونی راستہ اپنایا لیکن کچھ نہ ہوا جس کے بعد یہ سب ہوا۔

حملے کی ترغیب کا سبب ڈاکٹرز کی نامناسب تقریر بنی، رہنما پیپلز پارٹی

سینئیر وکیل اور پی پی رہنما رضا ربانی کا ڈاکٹرز کی جانب سے کی گئی تقریر کے حوالے سے کہنا تھا حملے کی اصل ترغیب یہی بنی، وہ نامناسب تھی۔ ریاست بھی ان ایکشن رہی، ایف آئی آر کے بعد لوگوں کی نشاندہی کی گئی لیکن کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ وکلیوں کے ہسپتال پہنچنے تک بھی بہت وقت لگا لیکن اس دوران بھی انتظامیہ نے ان سے بات کرنے کی کوشش نہ کی۔ اس لیے تمام تر الزام وکیلوں کو دینا مناسب نہیں ہے- مزید پڑھیں

بے گناہ مریضوں کی اموات انتہائی افسوسناک، انتظامیہ کی نااہلی کا مظہر

ہسپتال پر حملہ کرنا غلط تھا لیکن بحرحال ایک حد تک اس کا جواز موجود تھا۔رضا ربانی کا کہنا ہے جہاں تک جاں بحق ہونے والے مریضوں کی بات ہے تو وہ بہت افسوسناک ہے جو نہیں ہونا چاہئیے تھا- انتظامیہ نے بہت نا اہلی کا مظاہرہ کیا، جس نے بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کی ان کیخلاف کاروائی ہونی چاہیے- لاہور بار کے لیڈر کو معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہئیے۔

میاں رضا ربانی

Leave a Reply