میاں بیوی میں برداشت خوشگوارزندگی کی کنجی، نثاء

Spread the love

فلمسٹار ثناءنے کہا ہے مجھے کھیلوں سے بڑا لگاﺅ ہے ،میں نے سکوائش کے ساتھ فٹ بال بھی کھیلی ہوئی ہے اور شاید اسی وجہ سے فٹنس کی لاجیک میرے ذہن میں بیٹھ چکی تھی ،میں نے شروع سے ہی مختلف جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہے ۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھاپاکستان فلم انڈسٹری کے سب ہیرو میرے فیورٹ ہیں کیونکہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں جو اداکار اپنی فنی صلاحیتوں سے دوسروں کو متاثر کرتا ہے وہ واقعی ہیرو ہے ۔ ثناءنے جاوید شیخ کے حوالے سے کہاان کےساتھ کام کرنے کا تجربہ بڑا خوشگوار رہا اور وہ اپنی ٹیم کو بڑا پرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں، اب میرے سٹار میرے بچے ہیں جن پر میں نے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کررکھی ہے،میری خواہش ہے وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کے ذمے دار شہری بن کر اسکی خدمت کریں۔ خوشگوار ازدواجی زندگی کےلئے میاں بیوی میں برداشت کی قوت ہونا لازمی ہے ۔

Leave a Reply