میاں بیوی میں اعتماد لازمی، شادی کے بغیر عورت نامکمل، پختہ ارادہ ضروری

میاں بیوی میں اعتماد لازمی، شادی کے بغیر عورت نامکمل، پختہ ارادہ ضروری

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) میاں بیوی میں اعتماد

اداکارہ ثنا فخر نے کہا ہے جب تک ہمت ہے شوبز میں کام کرتی رہوںگی، اپنی فنی

و نجی زندگی سے مطمئن ہوں، شادی شدہ زندگی کی گاڑی کو آگے چلانے کیلئے

میاں بیوی کے درمیان اعتماد کا رشتہ بہت ضروری ہے۔ میں دل کی صاف ہوں

اور جو بات حق و سچ ہوتی ہے اسے کسی نتائج کی پرواہ کئے بغیر منہ پر کہہ

دیتی ہوں۔ منافقت کی قائل نہیں، مجھے ایسے لوگوں سے بھی سخت نفرت ہے۔ ثناء

فخر نے کہا شوبز میں شادی کے بعد بھی میری کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ

جاری ہے اور اس کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دوں گی جو ہر قدم پر میری رہنمائی

کرتے اور سپورٹ دیتے ہیں۔

=—= مرد ہی عورت کو تحفظ دے سکتا ہے، شیزا بٹ

نامور اداکارہ شیزا بٹ نے کہا ہے جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اورجب بھی محبت

کرنیوالا شخص ملا تو شادی کرنے میں تاخیر نہیں کروں گی۔ ہر عورت کی

خواہش ہوتی ہے اس کا اپنا گھر ہو اور ایک عورت ہونے کے ناطے میرے دل میں

بھی یہ خواہش ہے۔ شادی کے بغیر عورت مکمل نہیں ہوتی اور ایک مرد ہی

عورت کو تحفظ دے سکتا ہے۔ آج کے دور میں رقص کے بغیر تھیٹر ڈرامہ ادھورا

ہے بلکہ میں یہ کہوں گی کہ رقص کے بغیر تھیٹر چلانا ممکن نہیں۔

=—= جو فیصلہ کر لیتا ہوں پیچھے نہیں ہٹتا، قوی خان

سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے میں پختہ ارادے کا حامل شخص ہوں اور میں جو

فیصلہ کر لیتا ہوں اس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتا، کوشش ہے اپنی زندگی خدا کی

راہ میں بسر کروں اور اس کیلئے کوشاں بھی رہتا ہوں۔ کوئی بھی انسان ایسا نہیں

جس سے غلطیاں نہ ہوئی لیکن میرے خیال میں ہمیں غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے

بلکہ ان سے سبق سیکھنا چاہیے۔ میری شناخت اور وجہ شہرت ٹی وی ہے اور میں

نے یہاں سے رزق کمایا ہے اسلئے میں اس کی ترقی کیلئے دعا گو رہتا ہوں۔ میرا

نئے آنیوالوں کو یہی مشورہ ہے وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اس جانب آئیں، کیوں

کہ شوبز میں آنے کے بعد دوبارہ تعلیم کو جاری رکھنا مشکل ہو جاتا ہے جس سے

بہت حرج ہوتا ہے۔

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

میاں بیوی میں اعتماد

Leave a Reply