میانمارفوجی بغاوت احتجاج

میانمار، فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں 94 افرادہلاک،37صحافی قید

Spread the love

میانمارفوجی بغاوت احتجاج

ینگو ن (جے ٹی این آن لائن نیوز) میانمار میں مظاہرین کی ہلاکتوں کے باجود فوجی بغاوت کے

خلاف احتجاج جاری ہے، جنوب مشرقی شہر اور دیہی علاقے میں ریلی نکالی گئی، دوروز میں

مجموعی طورپر94مظاہرین ہلاک ہوئے،فوجی حکومت نے 37صحافیوں کو جیلوں میں بند کر رکھا

ہے،اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے قتل عام بند کرنے کا مطالہ کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرے پورے ملک میں پھیل چکے ہیں،

جنوب مشرقی شہر دیوائی میں نکلنے والی ریلی میں اسکول کے بچوں اور نرسوں نے بھی شرکت

کی،دیہی علاقے میں نوجوانوں نے بائیک ریلی نکالی، شرکا نے جمہوریت کے حق اور آمریت کے

خلاف نعرے لگائے، فوج کی فائرنگ سے مظاہرین کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، سکیورٹی

اہلکاروں نے اتوار اور پیر کو شہریوں پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی آخری

رسومات ادا کر دی گئیں، دوروز میں مجموعی طورپر94مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں اب تک مر نے

والوں کی کل تعداد 184 تک پہنچ گئی ہے، اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کے خلاف بغاوت اور

سول نافرمانی کے لئے اکسانے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

میانمارفوجی بغاوت احتجاج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply