مہوش حیات کا پیار، عائشہ عمر کا انداز اور یاسر نواز کی پسند

مہوش حیات کا پیار، عائشہ عمر کا انداز اور یاسر نواز کی پسند

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) مہوش حیات کا پیار

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آج کل پاکستان شوبز

کی متعدد معروف شخصیات بھی گھومنے پھرنے کے لیے جنوبی علاقوں کا رخ

کیے ہوئے ہیں، صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ مہوش حیات نے سکردو میں

سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں تو گزشتہ دن

معروف اداکارہ سجل علی کی جانب سے لولو سر جھیل کا خوبصورت نظارہ

سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا، تو آج مہوش حیات سکردو کی خوبصورتی سے

متاثر نظر آ رہی ہیں اور ان کی جانب سے ایک نئی تصویر انسٹا گرام اکاونٹ پر

شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ سکردو، تم پیار ہو۔

مہوش حیات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ

کسی جھیل کنارے کھڑی خوبصورت پہاڑوں کے منظر میں کھوئی ہوئی ہیں۔

=-،-= روایتی ملنگ سٹائل میں اداکارہ کا گلگتی انداز

معروف اداکارہ عائشہ عمر کا گلگتی انداز ان کے مداحوں کو پسند آ گیا۔ عائشہ

عمر آج کل دیگر ساتھی فنکاروں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر

کو نکلی ہوئی ہیں۔ شمالی علاقہ جات کے حسِین مناظر سے لطف اندوز ہوتے

ہوئے اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر بھی اپلوڈ کر رہی ہیں جسے

ان کے مداح خوب پسند بھی کررہے ہیں۔ پاکستان کے بلند ترین مقام پر مقامی ٹوپی

پہنے اپنے روایتی ملنگ سٹائل میں اداکارہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو

رہی ہیں۔

=-،-= علیزے شاہ کی آنکھیں اور گورا رنگ

معروف اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یاسر نواز کا کہنا ہے کہ انہیں اداکارہ

علیزے شاہ کی آنکھیں اور ان کا گورا رنگ پسند ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا

گرام پر علیزے شاہ، اداکار نعمان سمی اور یاسر نواز کی ایک مختصر سی ویڈیو

کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں تینوں ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک

شو میں بطور مہمان شریک ہیں۔ شو کے دوران میزبان کی جانب سے علیزے شاہ

سے سوال پوچھا گیا کہ انہیں خود میں کیا سب سے زیادہ پسند ہے۔ جس کا جواب

دیتے ہوئے علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں خود میں کچھ بھی پسند نہیں ہے، وہ

خود ہی خود کو شیشے میں دیکھ کر سوچتی رہتی ہیں کہ ان کے چہرے کا یہ

زاویہ ٹھیک نہیں ہے، انہیں خود میں بہت سارے نقص نظر آ تے ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ وہ سوچتی ہیں کہ ان کی ناک تھوڑی اور لمبی ہوتی یا

اور پتلی ہوتی، ان کی آنکھیں تھوڑی اور بڑی ہوتیں۔ اس دوران یاسر نواز سے یہی

سوال پوچھا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں علیزے شاہ کی

آنکھیں اور صاف رنگت بہت پسند ہے، وہ چھوٹی عمر کی سب ہی لڑکیوں سے

کہنا چاہتے ہیں کہ وہ میک اپ یا فیشل وغیر نہ کیا کریں تا کہ ان کی جِلد بھی

علیزے شاہ جیسی تروتازہ اور رنگت صاف رہے۔

مہوش حیات کا پیار

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply