utility store

ملک بھر میں رمضان ریلیف پیکیج شروع، خیبرپختونخوا میں مہنگائی کیخلاف انقلابی اقدام

Spread the love

پشاور، اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) مہنگائی کیخلاف انقلابی اقدام

خیبر پختونخوا کی حکومت نے پی ایم ار یو کے مطابق منافع خوری، ذخیرہ

اندوزی، زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے اور اوور پرائسنگ کو رپورٹ کرنے

کیلئے مرستیال ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ مرستیال ایپ کے ذریعے شہری

رمضان سستا بازار، یوٹیلٹی سٹورز، بچت پوائنٹس کی لوکیشن اور سرکاری

نرخنامہ بھی دیکھ سکیں گے۔ شہریوں کی جانب سے درج شکایت پر متعلقہ ضلعی

انتظامیہ فوری ایکشن لے گی۔ تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران مرستیال ایپ کے

ذریعے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔

=-.-= یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ خصوصی رعایت پر دستیاب

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کا آغاز ہو

گیا جس کے تحت رمضان المبارک میں 19 اشیائے ضروریہ سبسڈی کے تحت

خصوصی رعایت پر دستیاب ہوں گی جبکہ دیگر 1500 سے زائد اشیاء پر بھی

رعایت دی جائے گی۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا

800 روپے، چینی فی کلو گرام 68 روپے، گھی فی کلو گرام 170 روپے، کوکنگ

آئل پر20 روپے فی لیٹر، دال چنا پر15 روپے، دال مونگ 10 روپے، دال ماش

دھلی ہوئی 10 روپے، دال مسور 30 روپے، سفید چنا 25 روپے، بیسن 20 روپے،

کھجور 20 روپے، باسمی چاول 10 روپے، سیلا چاول 10 روپے، ٹوٹا چاول پر فی

کلو 12 روپے، لال شربت 100 ایم ایل 25 روپے بوتل، لال شربت 800 ایم ایل 20

روپے بوتل، چائے 50 روپے کلو، دودھ ( یو ایچ ٹی ) فی لیٹر 20 روپے جبکہ

مصالحہ جات پر 10 فیصد خصوصی رعایت ہو گی۔ رمضان ریلیف پیکج کے آغاز

ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کر لیا ہے تاہم کچھ

یوٹیلٹی سٹورز پر بعض اشیاء کی قلت کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

=-.-= برائلر گوشت کی قیمت میں5روپے فی کلو کمی

لاہور شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 5 روپے کمی سے 349

روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 3 روپے کمی سے 241 روپے فی کلو جبکہ

فارمی انڈوں کی قیمت 166 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

=-= پاکستان بھر مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )
=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

مہنگائی کیخلاف انقلابی اقدام

Leave a Reply