ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان،گوشت ،پھل، سبزیاں کئی گنا مہنگی

Spread the love

مہنگائی کا طوفان

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتو ں میں ہوشربا اضافہ

ہوگیا ہے اور رمضان سے قبل ہی مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔کراچی میں

ایک کلو چینی 105روپے اور مرغی کا گوشت 450 روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ کوکنگ تیل 280

روپے لیٹر پر دستیاب ہے، دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔وفاقی دارالحکومت

اسلام آباد میں بھی چینی ، مرغی، پھل اور سبزی کی بڑھتی قیمتو ں سے شہری پریشان ہیں۔وفاقی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد تک پہنچ چکی ہے، اوپن

مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے اضافہ ہوا جب کہ فی کلو ٹماٹر کی قیمت بھی 35

روپے سے بڑھ کر 70 روپے ہوگئی، مرغی کے گوشت کی قیمت 380 روپے سے 410 روپے فی

کلو تک پہنچ گئی۔گوجرانوالا میں بکرے کا گوشت 900 کے بجائے 1200 روپے کلو ہوگیا اور مرغی

کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پشاورمیں پھل، سبزی اور دالوں کی

قیمتوں میں10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔کوئٹہ میں سوروپے کے اضافے کے بعد بکرے کا

گوشت 1200روپے کلو اور مرغی کا گوشت 420 روپے کلو ہوگیا۔ملتان میں ایک ہفتہ کے دوران

چینی ، گھی ، پھلوں اورگوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،لاک ڈاؤن میں روزگار کے حصول کیلیے

پریشان شہری کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر اضافہ ہونے پر بھی پریشان ہیں۔آٹا ، چینی ، پھل ،

سبزی سمیت تمام اشیاء ضرورت قوت خرید سے باہر ہیں، شہری کہتے ہیں خریداری کرتے ہوئے دس

بار سوچنا پڑتا ہے کہ کیا خریدیں کیا چھوڑ دیں جب کہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ

سپلائی میں کمی ہے۔

مہنگائی کا طوفان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply