مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،عوام چیخیں گے،وزیر خزانہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے عندیہ دیا

ہے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا جس پر عوام چیخیں گے۔ قائمہ کمیٹی

برائے خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ن لیگ حکومت

نے بجلی کی قیمت کو انتخابی مہم کیلئے استعمال کیا تھا، اس نے ایک سال میں

توانائی شعبہ میں 450 ارب روپے کا خسارہ کیا اور گیس کی کمپنیوں میں 150

ارب روپے کا نقصان کیا۔ اب ملک میں معیشت مستحکم دکھائی دے رہی ہے، تاہم

مہنگائی مزید بڑھے گی کیونکہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھ رہی ہے، اس پر

لوگ چیخیں گے، تاہم جب معیشت بحال ہورہی ہو تو مہنگائی بڑھتی ہے۔آئی ایم

ایف کیساتھ اختلافات کم ہوچکے اور قرض کے لیے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم

ایف نے مزید اقدامات کرنے کا کہا تھا لیکن ہم سمجھتے ہیں اس سلسلے میں

اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے جو اقدامات کیے وہ کافی ہیں۔آئی ایم ایف کا

مطالبہ ہے اخراجات کو کم ، بجلی و گیس کے نقصانات کو کنٹرول کیا جائے، آئی

ایم ایف نے ڈالر کو بھی مارکیٹ ریٹ پر لانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم فی الحال ڈالر

کی قیمت بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ مہنگائی کم کرنا ایک چیلنج ہے، معاشی

اصلاحات کرنی ہیں اورمعاشی ترقی کے ماڈل کو اپنانا ہے تاکہ سرمایہ کاری

میں اضافہ ہو، روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور غربت میں کمی ہو، ایف اے ٹی

ایف کے حوالے سے ہماری نیشنل رسک اسسمنٹ رپورٹ جمع کرادی ہے،

بھارت پاکستان کے خلاف لابنگ کررہا ہے ، ہم نے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا

ہے بھارت پاکستان کیساتھ منصفانہ سلوک نہیں کرسکتا اس کا رویہ تعصب پر

مبنی ہے، آئندہ تین ماہ بڑے اہم ہیں رپورٹ پر عمل درآمد کرنا کافی مشکل مرحلہ

ہے ،حکومت کو امپورٹ ٹیرف سے 40فیصد ریونیو حاصل ہوتا ہے ،قرضہ جات

کے حوالے سے کوئی چیز چھپائی نہیں ،آئندہ جو بھی کنٹریکٹ سائن ہوگا کمیٹی

کوآگاہ کریں گے ۔ پلوامہ حملے بعد بھارت نے انفرادی طور پر ہماری رپورٹ کی

جانچ پڑتال کے بعد رپورٹ دی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کیا جائے، ہم نے ایف

اے ٹی ایف کو ثبوتوں کیساتھ آگاہ کیا ہے بھارت پاکستان کےساتھ منصفانہ رویہ

اختیار ہی نہیں کر سکتا، ایف اے ٹی ایف میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر عمل

درآمد ہمارے اپنے مفاد میں ہے اس کے عمل درآمد میں صوبوں اور وفاقی

اداروں کا کردار اہم ہے ۔ ملک میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے ٹیکنالوجی کا

استعمال کیا جائے گا۔ بہترین پاکستانیوں کو حکومت میں لانا ہو گا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply