مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ، 23 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں، سیکرٹری خزانہ

مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس

مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء ، مشیروں، معاونین خصوصی اور

وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا۔5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 23 میں

استحکام اور 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ آلو، آٹا، گڑ، سرخ مرچ

سستی ہوئی، ٹماٹر، ایل پی جی، انڈے مہنگے ہوئے۔پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ایل پی

جی کی قیمت بھی بڑھی۔خواتین کے جوتوں کی قیمتیں فیکٹریوں نے سالانہ بنیادوں پر بڑھائیں۔

سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان رہا ہے۔ اجلاس

کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ملک میں گندم کی وافر ذخائر موجود

ہیں ۔پنجاب، سندھ میں گندم کی بوائی اطمینان بخش ہے۔ بلوچستان اور کے پی میں گندم کی بوائی

خشک سالی سے متاثر ہوئی ہے۔توقع ہے کہ ملک میں گندم کی بوائی کے اہداف حاصل کرلئے جائیں

گے۔سیکرٹری خزانہ نے ملک میں چینی کی قیمتوں سے متعلق بھی اجلاس کو بریفنگ دی ۔ اعلامیہ

کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں چینی کی قیمتوں میں معمولی

اضافہ ہوا ہے۔وزیر خزانہ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اجلاس کے

شرکاء کو چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیر خزانہ نے قیمتوں پر

کنٹرول کیلئے ہر ممکن ٹھوس اقدامات کی ہدائیت کی ۔ اجلاس میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق بھی

تفصیلی بریفنگ دی گئی

مہنگائی میں اضافہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: