127

مہنگائی بے قابو ،ٹماٹر300، ادرک400،لہسن350روپے کلو میں فروخت

Spread the love

لاہور(کامرس رپورٹر) مہنگائی کا طوفان ، سبزیوں کی پرواز بھی جاری ‘ لال

ٹماٹروں نے شہریوں کو مزید لال کردیا، ٹماٹر 300 سے 350 روپے فی کلو میں

فروخت ہورہا ہے جبکہ ادرک کی بھی چار سینچریاں مکمل ہوگئیں، سرکاری

نرخنامے پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا۔ذرائع کے مطابق شہر میں لہسن 350

اور ادرک 400 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے، دیگر سبزیوں میں آلو

70، مٹر 140، سبز مرچ 200، کھیرا 80، گاجر 80، مولی 40، شملہ مرچ 400،

گھیا کدو 100، ٹینڈے 100، گوبھی 80 اور مٹر 150 روپے فی کلو میں فروخت

ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اورشہریوں کو

ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، سبزیاں بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے

دور ہو چکی ہیں سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ بولی کے وقت

مقرر کی جانیوالی قیمت سرکاری نرخنامے پر درج کرے تو شہرمیں سرکاری

نرخنامے پر باآسانی عمل ہو سکتا ہے۔

مہنگائی بے قابو

Leave a Reply