0

مہنگائی،لاہورہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا ،متعلقہ حکام طلب

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

جسٹس مامون رشید شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدا لت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اشیاء خورد و نوٹس قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ابھی تک ایسا میکانزم طے نہیں کیا گیا۔

چاول، آٹا، گھی سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ عدالت نے سیکرٹری زراعت اور فوڈ سے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے اکاموڈیشن کمیش کو بھی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔جسٹس مامون رشید شیخ نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھی 8 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی بتائیں ناقص خوراک کیخلاف پالیسی پر کس طرح عمل کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزارکا موقف ہے حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رمضان اور عیدین پر بھی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

کھانے پینے کی اشیاء قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں اضافہ واپس لینے ،ناقص خوراک کیخلاف پالیسی پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Reply