0

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ پھرتبدیل

Spread the love

مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی وزیراعظم عمران خان اور وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ڈیم کا سنگ بنیاد 17جنوری کے بعد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر آبی وسائل نے وزیراعظم کو ڈیم کے سنگ بنیاد کے معاملے میں پائے جانےوالے اختلاف رائے سے آگاہ کیا۔ واپڈا حکام کا کہنا ہے وہ سنگ بنیاد کی تقریب کیلئے بالکل تیارہیں ، وزیراعظم آفس سے جب بھی کہا جائیگا ہم ڈیم کا سنگ بنیاد کروا دیں گے۔ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو ہدایت کہ ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق پائی جانےوالی غلط فہمیوں کو دوراور شفافیت کو یقینی بنانے کے بعد ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا جائے۔ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے ٹھیکے پر اٹھنے والے سوالات پر بریفنگ بھی طلب کرلی گئی ہے۔(رپورٹ ، جے ٹی این آن لائن )

Leave a Reply