مہتاب احمد خان،عرفان الٰہی،مشرف رسول،محمد علی ٹبہ کیخلاف نیب کا ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں)قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹو بورڈ

اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر اور لیاقت جتوئی کیخلاف ا نکو ائری جبکہ

سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران قریشی کیخلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے

کی منظوری دیدی گئی ،تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب)کے

چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت جمعرات کو ایگزیکٹو بورڈ

کا اجلاس ہوا جس میں مشتبہ رقوم کی منتقلی پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج

درانی، مئیر کراچی وسیم اختر اور سابق وفاقی وزیر لیاقت جتوئی کیخلاف نئی

تحقیقات کی منظوری دی گئی جبکہ نیب اعلامیہ کے مطابق تمام انکوائریاں

اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو حتمی نہیں،

نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کرے گا جس

کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں

2انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں غلام محمد سابق سیکرٹری کمیونی

کیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان، افسران،اہلکار، ٹھیکہ دار، صوبائی ہائی

وے ڈ و یژن ضلع سانگھڑ اور دیگر شامل ہیں جبکہ اصغر شیخ سابق ڈائریکٹر

جنرل لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگرکیخلاف انو یسٹی گیشن کی منظوری د ی

گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں حاجی گلبار خان

سابق وزیرصحت گلگت بلتستان،محمد زمرد خان سابق کنزرویٹر گلگت فاریسٹ

ڈپارٹمنٹ،حاجی نصیب خان، عبدالصمد،محمد قاسم پرنسپل میڈیکل آفیسراور

دیگرکیخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظو ری دی گئی،ملزمان پر

غیر قانونی طورپر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 7ٹھیکیداروں کو

قواعدوضوابط کے برعکس اور جر ما نہ وصول کئے بغیرجنگلات کی کٹائی

اورنقل وحمل کیلئے پاسز جاری کرنے کا الزام ہے، جس سے خزانہ کو

45.73ملین روپے کا نقصان پہنچا ۔ ا یگز یکٹو بورڈ کے اجلاس میں مہتاب احمد

خان سابق مشیر شعبہ ہوابازی، عرفان الٰہی ،سابق سیکرٹری ایوی ایشن

ڈویژن،مشرف ر سو ل،سابق چیئرمین پی آئی اے ،محمد علی ٹبہ اور دیگر

کیخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ملزمان پر مبینہ طور

اختیارات کا ناجا ئز استعمال کرتے ہوئے قواعدوضوابط کے برعکس مشرف

رسول کو چیئرمین پی آئی اے تعینات کرنے کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے

کو بھا ری نقصان پہنچا اورجس کی تعیناتی کو عدالت عظمی بھی غیرقانونی قرار

دے چکی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply