Mahatir Muhammad 0

مہاتیر محمد کی فلسطینیوں سے یکجہتی، اسرائیل سے اظہار نفرت

Spread the love

کوالالمپور(جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوزڈیسک)

ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد نے کہا ہے ملائیشیا میں پیرا سوئمنگ چمپئن

شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی، اسرائیلی فوج نے

مقبوضہ فلسطین میں ظلم کا جو بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی این جی او کو نظر

نہیں آتا۔ ملائیشیا میں ہونیوالی پیرا سوئمنگ چمپئن شپ میں اسرا ئیلی پیراکوں کو

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا اعلان، مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی پالیسی کا نیا رخ

حصہ لینے کی اجازت نہ دینے پر عالمی این جی اوز کی جانب سے ملائیشیا پر

تنقید کی گئی تھی جس کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے ڈاکٹرمہاتیر محمد نے کہا

ملائیشیا کا قانون اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت

نہیں دیتا، اسرائیل کےلئے ملائیشیا کے قوانین میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی

جائیگی۔ اگر کسی اسرائیلی باشندے نے ملائیشیا آنے کی کوشش کی تو وہ ملکی

قوانین کی خلاف ورزی کرے گا جس کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جاے گی۔

Leave a Reply