کرونا وباء، مکہ مکرمہ میں کرفیو نرم، عمرہ اور زیارت پر پابندی برقرار 87

کرونا وباء، مکہ مکرمہ میں کرفیو نرم، عمرہ اور زیارت پر پابندی برقرار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ریاض (جے ٹی این آن لائن انٹرنیشنل نیوز) مکہ مکرمہ کرفیو نرم

حجاز مقدس ( سعودی عرب ) نے دیگر شہروں کی طرح مکہ مکرمہ میں بھی

کرفیو میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق 31 مئی سے ہوگا جس کے

تحت مکہ میں مقیم مقامی اور غیر ملکی شہری روزانہ صبح 6 بجے سے سہ پہر

3 بجے تک گھروں سے نکل سکیں گے۔ مکہ مکرمہ میں دیگر شہروں سے آنے

اور جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

——————————————————————————–
یہ بھی پڑھیں : عمرہ ویزے منسوخ ، مسجد نبوی کی زیارت بھی بند
——————————————————————————–

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو میں نرمی کا دوسرا مرحلہ 21 جون سے

شروع ہوگا- مکہ کی تمام مساجد نمازیوں کے لیے کھول دی جائیں گی اور مساجد

میں پانچوں وقت کی نمازیں مقررہ ضابطہ کارکے تحت جماعت سے ادا کی جا

سکیں گی۔ تاہم مسجد الحرام میں موجودہ ضابطے کے تحت ہی جمعہ اور جماعت

ادا کرنے کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا جس کے تحت انتظامیہ کے افراد اور

سیکیورٹی پر مامور اہلکار ہی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

معمولات زندگی کو آہستہ آہستہ بحال کیا جا رہا ہے، سعودی وزارت حج وعمرہ

دوسری جانب سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عمرہ اور زیارت ابھی معطل رہیں گے۔ کورونا وائرس کے باعث معطل معمولات زندگی کو آہستہ آہستہ بحال کیا جا رہا ہے، تاہم عمرہ اور زیارت کی بحالی کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، صورتحال جیسے ہی بہتر ہوگی تو اس پر مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

کورونا وباء ، سعودی عرب میں 441 افراد لقمہ اجل بن چکے

دو روز قبل سعودی حکومت نے 28 مئی سے ملک بھر میں کرفیو میں نرمی اور 31 مئی سے تمام مساجد میں باجماعت نمازیں شروع کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اس اعلان میں مکہ مکرمہ کو مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 441 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دبئی میں کل سرکاری دفاتر کھولنے، واشنگٹن میں آج لاک ڈاؤن خاتمے کا اعلان

ادھر دبئی حکومت نے بھی تمام سرکاری دفاتر 31 مئی سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں بھی لاک ڈان میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور وہاں ریسٹورنٹ و دیگر کاروبار آج جمعہ سے کھل جائیں گے۔ روسی دارالحکومت ماسکو میں بھی لاک ڈان میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے اور وہاں بھی یکم جون سے دکانیں کھل جائیں گی اور شہریوں کو چہل قدمی اور ورزش کی اجازت ہوگی۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد58 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جن میں سے 3 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مکہ مکرمہ کرفیو نرم

Leave a Reply