new zara meri bhi suno1

کرونا علاج مڈغاسکر ہربل چائے، 2 مریض شفاء پا چکے، صدر ایندرے رجولین

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اینتاناناریوو(جے ٹی این آن لائن خصوصی رپورٹ) مڈغاسکر ہربل چائے

مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونیوالی جڑی بوٹی سے بنی ہربل چائے کرونا وائرس کا علاج ثابت ہوسکتی ہے-

——————————————————————————
یہ بھی پڑھیں : ایل سلواڈور کے صدر کی چونکا دینے والی پیشگوئی
——————————————————————————
چائے 7 روز میں اپنا اثر دکھاتی ہے، صدر ایندرے رجولین

تفصیلات کے مطابق یہ دعویٰ مڈغاسکر کے جوانسال صدر ایندرے رجولین نے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ ریسرچ میں وزراء، سفیروں اور صحافیوں سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا- انکا کہنا تھا اس ہربل چائے سے اب تک کرونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ہربل چائے 7 روز کے اندر اپنا اثر دکھاتی ہے۔

ہربل چائے میں استعمال ہونیوالی جڑی بوٹی ملیریا علاج میں موثر ثابت ہو چکی

Madagascar-president-launches-enty-coronavirus-tea

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ ہربل چائے جس جڑی بوٹی سے بنی ہے، وہ اس سے قبل ملیریا کے علاج میں بھی موثر ثابت ہو چکی ہے، تاہم بین الاقوامی طور پر اس کا کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ایندرے رجولین نے پریس کانفرنس کے تمام شرکاء کے سامنے ہربل چائے پیتے ہوئے کہا کہ دیکھیں میں اسے آپ سب کے سامنے پی رہا ہوں، تاکہ یہ بات سامنے آسکے کہ یہ ہربل چائے ایک علاج ہے- اس سے موت کا کوئی خطرہ نہیں۔

بطورعلاج ہربل چائے کلینکل مشاہدات میں ثابت

Madagascar Herbal TeaMadagascar President Andry Rajoelina Drinking Herbal Tea

پریس کانفرنس میں صدر ایندرے رجولین کے ہمراہ انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ ریسرچ کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا یہ جڑی بوٹی مرض کے ظاہر ہونے سے قبل اس سے حفاظت کر سکتی ہے، تاہم بعض کلینکل مشاہدات میں دیکھا گیا کہ اس نے بطورعلاج بھی کام کیا۔

ملک میں 121 کرونا مریض زیرعلاج ، اموات صفر

خیال رہے کہ مشرقی افریقی ملک مڈغاسکر میں اب تک کرونا وائرس کے 121 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، اور تاحال کسی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی۔

قارئین : خبر اچھی لگے تو کریں شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

دوسری طرف امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے مذکورہ جڑی بوٹی کے حوالے سے کہا ہے، کہ ایسا کوئی سائنسی ثبوت نہیں، کہ جڑی بوٹی یا اس سے بنی ہربل چائے کرونا وائرس سے ہونیوالی بیماری کا علاج، یا اس سے حفاظت کر سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ جڑی بوٹیاں انسانی استعمال کیلئے نہیں اور وہ مضر بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ جبکہ مذکورہ جڑی بوٹی کا اب تک کوئی بین الاقوامی ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا-

مڈغاسکر ہربل چائے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply