پاکستان کا کوویڈ-19 کی سنگل ڈوز کین سائنو ویک کی ملک میں تیاری کا فیصلہ

موڈرنا ویکسین کی 30لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ پاکستان کے حوالے

Spread the love

موڈرنا ویکسین کی کھیپ

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) امریکی حکومت نے انسداد کووڈ ویکسین کی 30لاکھ خوراکوں پر

مشتمل کھیپ حکومت پاکستان کے حوالے کردی ہے۔ ٹیکوں کی یہ کھیپ کوویکس اور یونیسیف کے

اشتراک سے پہنچائی گئی ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کی ناظم الامور اینجیلا ایگلر کے مطابق موڈرنا

ویکسین کی مزید 30 لاکھ خوراکیں پاکستان کے حکام کے حوالے کردی گئی ہیں، یہ عطیہ امریکا کی

جانب سے کورونا وائرس وبا کے خاتمہ کے لیے محفوظ اور موثر ویکسین تک مساوی رسائی یقینی

بنانے کے مقصد کے تحت دنیا بھر میں 8 کروڑ ٹیکوں کی تقسیم کے سلسلہ کی کڑی ہے۔ویکسین کی

یہ 30 لاکھ خوراکیں ان 25 لاکھ ٹیکوں کے علاوہ ہیں جو اس مہینے کے اوائل میں امریکا نے

پاکستانی عوام کو دیئے تھے۔ امریکی صدر بائیڈن اور امریکی مشن کے ان وعدوں کی پاسداری کے

عکاس ہیں کہ ہم کووڈ وبا کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ امریکی صدر

بائیڈن اور امریکی مشن کے ان وعدوں کی پاسداری کے عکاس ہیں کہ ہم کووڈ وبا کیخلاف جنگ میں

پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

موڈرنا ویکسین کی کھیپ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply