موٹروے پرتیز رفتار گاڑی الٹ گئی ،ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق،3زخمی

خانقاہ ڈوگراں(نمائندہ خصوصی) خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج موٹروے کے قریب

ٹریفک کے المناک حادثہ میں عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والی فیملی کی کار

سڑک سے نیچے اتر کردرخت سے جاٹکرائی جس سے کار میں سوار5 افراد جاں

بحق اور 3 شدیدزخمی ہوگئے جنہیں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے، ایک ہی فیملی کے

5افراد کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا،پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت

طاری ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کا رہائشی جبار خرادیہ اپنے بھائی کو

عمرہ سے واپسی پر لینے لاہور گیاتھاکہ واپسی پرخانقاہ ڈوگراں کے قریب ان کی

کارتیز رفتاری اورڈرائیور کو نیند آنے کے باعث بے قابو ہوکرموٹروے سے

نیچے اترگئی اور کلابازیاں کھاتی ہوئی درخت سے جاٹکرائی جس کے باعث

سجاد،عبدا لجبار،حنزلہ،ابوہریرہ،اور زبیدہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین بچے

انس،حسن اور انوشہ شدید زخمی ہو گئے جنکی عمریں 3 سے 12 سال ہیں جنہیں

لاہور چلڈرن ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔پانچوں افراد کی لاشیں گھر پہنچنے پر

کہرام مچ گیا ، اس موقع پر ہر آنکھ پرنم اور علاقے میں سوگ کی کیفیت طاری

تھی ۔

حادثہ

Leave a Reply

%d bloggers like this: